پشین،پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج

 پشین (پی پی آئی)ضلع پشین میں غیر قانونی جلسہ کرنے پر تحریکِ انصاف کے کئی رہنماؤں کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔شہریار آفریدی، شاندانہ گلزار اور حلیم عادل شیخ سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں پر بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے اس حوالے سے پشین کے تھانہ بوستان میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پشین کے تھانہ بوستان میں درج مقدمے میں مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں۔مقدمے میں غیر قانونی طور پر جلسہ کرنے، بغاوت پر اکسانے، سرکاری ملازمین پر تشدد، یرغمال بنانے اور لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

قتل کا اشتہاری ملزم فرار ہوتے ہوئے سیالکوٹ ایئر پورٹ سے گرفتار

Sun Jun 9 , 2024
اسلام آباد (پی پی آئی)قتل کے اشتہاری ملزم کو فرار ہوتے ہوئے سیالکوٹ ایئر پورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے مطابق ملزم سعد تنویر اسپین فرار ہونا چاہتا تھا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ صدر وزیر آباد میں قتل کا […]