متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

فیصل آباد اور کراچی کے درمیان 7 ماہ بعد فضائی رابطہ بحال

 فیصل آباد (پی پی آئی) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے فیصل آباد اور کراچی کے درمیان 7 ماہ بعد فضائی رابطہ بحال کر دیا۔میڈیا ر پورٹ کے مطابق 7 ماہ کے بعد پی آئی اے کی پہلی پرواز کراچی اور فیصل آباد کے درمیان آپریٹ کی گئی اور پہلی پرواز سے 170 مسافر روانہ ہوئے۔فیصل آباد ایئر پورٹ پر پرواز کی روانگی کے وقت کیک کاٹا گیا اور مسافروں کو پھول پیش کیے گئے۔ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ دونوں شہروں کے درمیان پی آئی اے ہفتہ وار چار پروازیں چلائے گی اور ان پروازوں کے اجرا سے فیصل آباد سے براستہ کراچی بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کو بھی سہولت میسر آئے گی۔انہوں نے کہا کہ پروازوں کی دوربارہ شروعات سے فیصل آباد کی کاروباری برادری اور گردو نواح کے لوگوں کو تیز رفتار سفر کی سہولت میسر آگئی ہے۔