جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن 20جون سے شروع  ہوگا

لاہور(پی پی آئی)پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن 20جون سے شروع  ہوگا جو 21 جولائی تک جاری رہے گا۔ترجمان کے مطابق پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن کامرحلہ کامیابی سے مکمل ہو گیا،پی آئی اے کے مطابق 171 پروازوں کے ذریعے 35 ہزار سے زائد عازمین حجاز مقدس روانہ ہوئے،9 مئی سے شروع ہونے والا قبل ازحج آپریشن 11جون تک جاری رہا،حج پروازیں کراچی، اسلام آباد، لاہور ملتان، سیالکوٹ اور پشاور سے براہ راست روانہ ہوئیں۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق سکھر اورکوئٹہ سے عازمین حج نے براستہ کراچی،جدہ کا سفر کیا،171 پروازوں میں سے 126  مقررہ وقت سے کچھ دیر پہلے ہی روانہ ہوئیں،45 پروازیں موسم کی خرابی اور آپریشنل وجوہات کی بنا پر تاخیر کا شکار ہوئیں۔