شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عازمینِ حج سے دھوکا کرنے والی کمپنیوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، وزیرِ مذہبی امور

مکہ مکرمہ(پی پی آئی)وفاقی وزیرِ مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے عازمینِ حج کی رہائش گاہوں اور ہسپتال کا دورہ کیا ہے۔اس موقع پر

 وفاقی وزیرِ مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے سرکاری عازمینِ حج سے ملاقات کر کے ان کی خیریت دریافت کی۔عازمینِ حج نے انہیں بتایا کہ اس سال حج کے انتظامات اور عملے کی کارکردگی مثالی ہے۔وفاقی وزیرِ مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے بتایا کہ پاکستانی عازمین کو جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب منی لے جایا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ پاکستانی معاونینِ حج و پیرا میڈیکل عملہ مشاعر میں بھی عازمینِ حج کے ساتھ رہے گا، عازمینِ حج کو قربانی سے متعلق اطلاع پاک حج ایپ کے ذریعے ملے گی۔وفاقی وزیرِ مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے بتایا کہ وزارت میں قربانی کی رقم جمع کرانے والوں کی قربانی 10 ذی الحجہ ظہر تا عصر مکمل کی جائے گی۔انہوں نے درخواست کی ہے کہ عازمینِ حج امتِ مسلمہ، اپنے وطن پاکستان اور وزارت کو اپنی خصوصی دعاوں میں یاد رکھیں۔علاوہ ازیں وفاقی وزیرِ مذہبی امور چوہدری سالک حسین کی زیرِ صدارت حج گروپ آرگنائزرز آف پاکستان کے ساتھ مشاورتی اجلاس ہوا۔حافظ طاہر اشرفی کی سربراہی میں پاکستانی نجی حج کمپنیوں کے نمائندے اجلاس میں شریک ہوئے۔اس موقع پر وفاقی وزیرِ مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے ہدایت کی کہ سرکاری و پرائیویٹ عازمینِ حج کی مشاعر میں سہولتوں کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ نجی عازمینِ حج سے دھوکا کرنے والی کمپنیوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔سیکرٹری مذہبی امور ذوالفقار حیدر نے اس موقع پر حکام کو ہدایت کی کہ نجی حج ٹور آپریٹر طوافہ کمپنیوں کے ساتھ جامع معاہدے کریں، نجی اسکیم کے حجاج کے حقوق کے تحفظ کے لیے ایکشن کمیٹی بنائی جائے۔