شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اسلام آباد،پاسپورٹ کے اجرا میں غیر معمولی تاخیر

 اسلام آباد (پی پی آئی)اسلام آباد میں شہریوں کی ایک بڑی تعداد پاسپورٹ کے حصول کے لیے ایک جگہ سے دوسری جگہ کے چکر کاٹنے پر مجبور ہوگئی، کئی افراد کو پاسپورٹ ملنے میں 2 ماہ تک تاخیر کا سامنا ہے، حکام کے مطابق اس کا پروسسینگ ٹائم 21 دن ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاسپورٹ کے حصول کے لیے درخواست دینے والوں میں غیر ملکی یونیورسٹیوں میں داخلے کے خواہشمند طلبہ اور بیرون ملک کام کے لیے جانے والے افراد اور مریض بھی شامل ہیں، جنہیں بیرون ملک فوری طبی علاج کی ضرورت ہے۔ارجنٹ فیس ادا کرنے کے باوجود بہت سے افراد پاسپورٹ کے حصول کے لیے مہینوں سے انتظار کر رہے ہیں لیکن انہیں کامیابی نہیں ملی، طویل تاخیر نے بہت سے لوگوں کی مایوسی اور پریشانی کو بڑھا دیا ہے، جس سے پاسپورٹ کے اجرا کے عمل میں اصلاحات کی ضرورت کو اجاگر کیا ہے،اس تاخیر کے سنگین نتائج برآمد ہوئے ہیں۔