پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لاہور ہائیکورٹ کا دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بند کرنے کا حکم

لاہور (پی پی آئی) لاہور ہائیکورٹ نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بند کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے تدارک کیلئے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔عدالت نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ ٹریفک پولیس دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی کر کے متعلقہ محکمے کو آگاہ کرے۔لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ موٹر وے کے گردونواح میں آگ کے واقعات زیادہ ہوتے ہیں جن پر قابو پایا جائے، موٹر وے پولیس آگ لگانے کے واقعات پر کارروائیاں کرے، آئی جی موٹر وے عدالتی احکامات پر عملدرآمد کروائیں ورنہ توہین عدالت کی کارروائی ہوگی۔دوران سماعت پی ڈی ایم اے نے ہیٹ سٹروک سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کر دی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہیٹ سٹروک سے متعلق آگاہی مہم شروع کر دی ہے، چولستان میں 20 واٹر باوزر بھیج دیئے ہیں، ایک واٹر باوزر میں 12 ہزار 500 لیٹر پانی ہوتا ہے جو وہاں کے رہائشیوں کو دیا جا رہا ہے۔