پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سپیکر پنجاب اسمبلی سے ایرانی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق

لاہور (پی پی آئی) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان سے ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مغدام نے ملاقات کی ہے۔پنجاب اسمبلی چیمبر میں ہونے والی ملاقات میں لاہور کے قونصل جنرل ایران مہران مواحدفر بھی موجود تھے، ملاقات میں مرحوم ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی، دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی اور اقتصادی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ مرحوم صدر ابراہیم رئیسی بہت بڑے سکالر اور امت مسلمہ کے لیڈر تھے، مسلم امہ کیلئے ابراہیم رئیسی کی شہادت ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ملک احمد خان نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان مذہبی و ثقافتی خوشگوار تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات علاقائی امن و استحکام کیلئے اہم ہیں، پاک ایران تاریخی تعلقات کو تجارتی تعلقات میں تبدیل کرنا باہمی ترقی کیلئے ضروری ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمانی رابطے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں استحکام اور ترقی کی جانب سفر جاری ہے، پہلی خاتون وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں۔اس موقع پر ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مغدام نے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ اپنے برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،نئی حکومت آنے کے بعد پنجاب آگے بڑھ رہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کی نئی حکومت مرحوم صدر رئیسی کے مشن کو جاری رکھے گی، ایران پاکستان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔