سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس کاروبار کے دوران تاریخ میں پہلی بار 78 ہزار کی حد عبور کرگیا۔عیدتعطیلات کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پہلے روز زبردست تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا، کاروباری دن کے آغاز سے ہی پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا اور کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 1300 پوائنٹ اضافے کے بعد 78 ہزار پوائنٹ تک جا پہنچا۔دوسری جانب تبادلہ مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان عید تعطیلات کے بعد بھی برقرار ہے۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 9 پیسے کا اضافہ ہوگیا، جس سے انٹربینک میں ڈالر278 روپے 60 پیسے کا ہوگیا۔