سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 بجٹ گرانٹ میں اضافہ کیا جائے، وزیر اعظم آزاد کشمیر

 اسلام آباد(پی پی آئی) وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیرچوہدری انوار الحق  نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کے لیے بجٹ گرانٹ میں اضافہ کیا جائے وہ وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ سے گفتگو کر رہے تھے جنھوں نے اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی ملاقات  میں آئندہ بجٹ اور آزاد جموں و کشمیر میں ترقیاتی کاموں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق نے مسلسل حمایت پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا بنیادی مقصد گڈ گورننس اور عوام کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا ہے۔چوہدری انوار الحق نے کہا کہ گزشتہ 5 سال سے بجٹ گرانٹ میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، انھوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی و سیکورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے آزاد جموں و کشمیر کے لیے بجٹ گرانٹ میں اضافہ کیا جائے۔اس موقع پر رانا ثناء   اللہ کا کہنا تھا کہ بجٹ گرانٹ میں اضافے کی تجویز پر مثبت غور کیا جائے گا، حکومت آزاد جموں و کشمیر کی معاشی ترقی اور سماجی خوشحالی کے لیے دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی، آزاد جموں و کشمیر کے عوام کو ریلیف دینے کے لیے ضروری تعاون فراہم کریں گے، وفاقی حکومت آزاد جموں و کشمیر کی غیر مشروط حمایت جاری رکھے گی۔