پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کوئی آپریشن پارلیمان کواعتمادمیں لیے بغیر نہ کیا جائے،بیرسٹرگوہر

 اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر علی خان کا کہاہے کہ کوئی آپریشن پارلیمان کواعتمادمیں لیے بغیر شروع نہ کیا جائے، ہمارا مطالبہ ہے کوئی آپریشن پارلیمان کی اجازت کے بغیر نہ ہو۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹرگوہر علی خان نے کہا کہ قومی اسمبلی اجلاس میں آپریشن استحکام پر بات کرنا چاہتے تھے اجازت نہیں دی گئی، ہمیں نکتہ اعتراض پر بات کی اجازت نہیں

 ملتی، یہ پارلیمانی طرزعمل نہیں، کوئی بھی کمیٹی آئین کو نظرانداز نہیں کرسکتی۔بیرسٹرگوہر کا کہا کہ کسی بھی آپریشن کیلئے پارلیمان کو اعتماد میں لیناضروری ہے، پہلے بھی فوجی آپریشن کیلئے پارلیمان نے آئین میں ترمیم کی، اپوزیشن کے بغیر جمہوریت نہیں ڈکٹیٹرشپ ہوتی ہے۔اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے کہا کہ حکومت اوراتحادی بھی بجٹ کی توثیق نہیں کررہے، وفاقی بجٹ بوگس اوراقتصادی دہشتگردی کابجٹ ہے، موجودہ حکومت اینٹی اسٹیٹ ہے، کسی بھی فیصلے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیاجائے، ڈنڈے کے زورپرملک میں امن نہیں آئے گا۔