ورلڈ انڈور ٹینس : اینڈی مرے اور ڈیل پوٹرو کا فاتحانہ آغاز

روٹرڈیم: عالمی نمبر چھ برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے اور ارجنٹائن کے یوآن مارٹن ڈیل پوٹرو ورلڈ انڈور ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راونڈ میں پہنچ گئے۔ ہالینڈ کے شہر روٹرڈیم میں ہونیوالے ٹینس ٹورنامنٹ میں برطانوی سٹار اینڈی مرے اور فرانس کے روجر ایڈورڈ مد مقابل ہوئے۔ ومبلڈن چیمپئن اینڈی مرے نے فرانسیسی حریف کو سٹریٹ سیٹس میں چھ تین اور چھ تین سے شکست دی۔ سنگلز ایونٹ ہی کے ایک اور میچ میں ارجنٹائن کے ڈیل پوٹرو نے مونفل گائیل کو دلچسپ مقابلے کے بعد زیر کیا۔ڈیل پوٹرو سات چھ اور چھ تین سے کامیابی حاصل کر کے اگلے راونڈ میں پہنچے۔

Next Post

جے وردھنے انگلی میں زخم کے باعث بنگلہ دیش کیخلاف سیریز سے باہر

Thu Feb 13 , 2014
ڈھاکا: سری لنکا کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار بلے باز مہیلا جے وردھنے انجری کے باعث بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے ۔سری لنکن بورڈ کی طرف سے جاری کردہ ایک اعلامئے کے مطابق جے وردھنے پریکٹس سیشن کے دوران انگلی کی انجری کا شکار ہوگئے جس پر انہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال […]