پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بھارت جمہوری نہیں بلکہ ایک استعماری ریاست ہے

سرینگر(پی پی آئی) بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہاہے کہ دنیا کے نام نہاد جمہوری ملک بھارت نے مقبوضہ علاقے میں تشدد، مار دھاڑ، بچوں اور خواتین سمیت شہریوں پر مظالم کی انتہا کر دی ہے اور غیر قانونی بھارتی قبضے میں کشمیریوں کی زندگی انتہائی اجیرن بن چکی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماں غلام محمد خان سوپوری، محمد یوسف نقاش، فیاض حسین جعفری، فریدہ بہن جی، یاسمین راجہ، سبط شبیر قمی اور دیگر نے آج ”تشدد کے متاثرین کی حمایت”کے عالمی دن پر سرینگرمیں جاری بیانات میں کہا ہے کہ بھارت نے جموں وکشمیر پر کشمیریوں کی مرضی کے خلاف قبضہ جما رکھا ہے اور وہ آزادی کے مطالبے کی پاداش میں کشمیریوں پر بدترین مظالم ڈھا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز نے 1947سے اب تک تقریبا چھ لاکھ کے لگ بھگ کشمیری شہید جبکہ ہزاروں لاپتہ کر دیے ہیں، نہتے کشمیری بچوں، خواتین اور بزرگوں پر انسانیت سوز مظالم نے بھارتی جمہوریت کا اصل چہرہ پوری طرح سے بے نقاب کر دیا ہے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماں نے کہا کہ مودی کی فرقہ پرست بھارتی حکومت نے 5اگست 2019کو مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت سلب کرنے کے بعد کشمیریوں پر نہ صرف مظالم میں تیزی لائی بلکہ انکے سیاسی، معاشی، معاشرتی حتی کہ مذہبی حقوق بھی سلب کر لیے، بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ علاقے کے اطراف و اکناف میں جاری محاصرے اور تلاشی کی بلا جواز کارروئیوں نے کشمیریوں کا جینا حرام کر رکھا ہے اور وہ مشکلات کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں جاری سفاکانہ بھارتی کارروائیوں نے ثابت کیا ہے کہ بھارت قطعاً ایک جمہوری ملک نہیں ہے بلکہ مکمل طور پرایک جارح اور استعماری ریاست ہے جس نے فوجی طاقت کے بل پر کشمیریوں کا پیدائشی حق، حق خود ارادیت سلب کررکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج جب دنیا ”تشدد کے متاثرین کی حمایت”کا دن منا رہی ہے، عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ جمہوریت کے لبھادے میں چھپے مکروہ بھارت کا نوٹس لے اور اس پر کشمیریوں کو انکا غصب شدہ حق، حق خود ارادیت دینے کیلئے دباو ڈالے۔