ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بھارت مذہبی مقامات کی بے حرمتی سے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور نہیں کرسکتا،کل جماعتی حریت کانفرنس

اسلام آبا)پی پی آئی)کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے کہاہے کہ بھارت مذہبی مقامات کی بے حرمتی سے کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو کمزور نہیں کرسکتا بلکہ اس سے جذبوں کو مزیدمہمیز ملے گی۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق غلام محمدصفی نے مقبوضہ جموں وکشمیر کے علاقے کٹھوعہ میں مسجد کی بے حرمتی اوراسے گرائے جانے کی کوشش کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت تجاوزات کی آڑ میں علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے جیسے گھناؤنے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔انہوں نے کہا کہ حریت کانفرنس مسجد کی شہادت کو دین میں مداخلت سمجھتی ہے جسے کسی صورت تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہاکہ ہر انصاف پسند اس واقعے کے خلاف احتجاج کرنے والے لوگوں پر بہیمانہ تشدد کو بھارت کی کھلی ریاستی دہشت گردی قراردے گا۔ انہوں نے کہا کہ قابض بھارتی فورسز کا غیرانسانی طرز عمل ان کے اخلاقی دیوالیہ پن کی عکاسی کرتاہے۔ حریت رہنما نے کہاکہ مقبوضہ خطے کے عوام کی مذہبی و ثقافتی شناختی کو نشانہ بنانا عالمی قانون اور بنیادی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت طاقت کے وحشیانہ استعمال اورمذہبی مقامات کو نشانہ بنانے سے کشمیریوں کے عزم کو کمزور نہیں کرسکتا۔