ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس کی واپسی کے مطالبے پر پٹرولیم ڈیلرزاور وزارت پٹرولیم کے مذاکرات

اسلام آباد(پی پی آئی) ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس کی واپسی کے مطالبے پر پٹرولیم ڈیلرزاور وزارت پٹرولیم کے مذاکرات جاری ہیں اور ڈیلرز کو ہڑتال  ختم کرنے پر قائل کیا جارہا ہے۔ترجمان ایکشن کمیٹی پی پی ڈی اے نعمان بٹ کا کہنا ہے کہ شہریوں کی پریشانی  ہماری لیے اولین ترجیح ہے، ٹیکس واپس نہ ہوا تو مجبوراََ پمپس بند کر دیں گے، حکومت بھی شہریوں اور ڈیلرز کی پریشانی کو مد نظر رکھے۔واضح رہے پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (پی پی ڈی اے) نے بجٹ میں 0.5 فیصد ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس کے نفاذ کے خلاف 5 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔