ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 عمران خان کا وزیراعظم کی بلائی گئی اے پی سی میں شرکت کا فیصلہ

راولپنڈی(پی پی آئی)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت کا فیصلہ کر لیا۔اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی اے پی سی میں شرکت کرے گی اور حکومت کا مؤقف سنے گی۔سابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ امن و امان کا ملکی ایشو ہے، ملک کی خاطر اے پی سی میں شرکت کریں گے، جب تک افغانستان سے تعلقات بہتر نہیں ہوتے ہم ٹی ٹی پی سے نہیں جیت سکتے۔انہوں نے کہا ہے کہ کبھی غلامی نہیں کروں گا، جیل میں مرنے کے لئے تیار ہوں، جب تک زندہ ہوں لڑوں گا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ مریم نواز،نواز شریف،خواجہ آصف کے بیانات کی ویڈیوز موجود ہیں، کے پی حکومت کو کہوں گا انکی ویڈیوز نکال کر ان پر خیبر پختونخوا میں ایف آئی رز درج کریں۔بانی پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ عزم استحکام آپریشن پر ہمارے تحفظات موجود ہیں، اس آپریشن سے ملک میں عدم استحکام بڑھے گا۔