اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی فروخت کے لیے بولیاں لگ رہی ہیں، ایسے میں قومی اسمبلی کی مجلس قائمہ کو بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے کے ایک طیارے کے لیے اوسطاً 304 ملازمین ہیں۔سول ایوی ایشن کی قائمہ کمیٹی کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے ایوی ایشن ڈویژن کے سیکریٹری سیف انجم نے بتایا کہ پی آئی اے کے پاس 34 طیارے ہیں جن میں سے 13 ڈرائی لیز پر ہیں اور باقی ایئر لائن کی ملکیت ہیں۔پی پی آئی کے مطابق اس وقت پی آئی اے کے ملازمین کی تعداد 10 ہزار 323 ہے، جن میں سے 7 ہزار 399 ریگولر ہیں اور 2 ہزار 924 کنٹریکٹ پر ہیں۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ پی آئی اے کی نجکاری کا عمل تقریباً مکمل ہو چکا ہے۔