سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وائٹ بال سیریز کیلئے قومی ٹیم آئندہ سال نیوزی لینڈ جائے گی

 کرائسٹ چرچ/اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ سال وائٹ بال سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی جہاں وہ 5 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے انٹرنیشنلز کھیلے گی۔نیوزی لینڈ کرکٹ نے پاکستان  سے وائٹ بال سیریز کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔وائٹ بال سیریز 16 مارچ سے 5 اپریل 2025 کے درمیان ہوگی، پی پی آئی کے مطابق سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی 16 مارچ کو کرائسٹ چرچ، دوسرا 18 مارچ کو ڈنیڈن میں ہوگا۔تیسرا ٹی ٹوئنٹی 21 مارچ کو آکلینڈ، چوتھا 23 مارچ کو تاورانگا جبکہ پانچواں ٹی ٹوئنٹی 26 مارچ کو ویلنگٹن میں ہوگا۔ون ڈے سیریز کے میچز نیپئر، ہملٹن اور تاورانگا میں 29 مارچ، 2 اپریل اور 5 اپریل کو ہوں گے،کرکٹ نیوزی لینڈ نے اپنے سیزن کے شیڈول میں پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کی بھی تصدیق کر دی۔اس کے علاوہ نیوزی لینڈ نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل ملتان میں تین ملکی ٹورنامنٹ کی بھی تصدیق کر دی۔