ویمنز ایشیا کپ سری لنکا  میں آج سے 28 جولائی دمبولا میں کھیلا جائے گا

 کولمبو (پی پی آئی)ویمنز ایشیا کپ سری لنکا  میں 19 تا 28 جولائی دمبولا میں کھیلا جائے گا۔پاکستان کی 15 رکنی قومی ویمنز ٹیم ٹی 20 ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے سری لنکا  میں موجود ہے۔پی پی آئی کے مطابق گروپ اے میں قومی ویمن ٹیم اپنا پہلا میچ 19 جولائی کوروایتی حریف اور دفاعی چیمپئین بھارت کے خلاف کھیلے گی۔قومی سکواڈ میں کپتان ندا ڈار، عالیہ ریاض، ڈائنا بیگ، فاطمہ ثنا، گل فیروزہ، ارم جاوید، منیبہ علی، ناجیہ علوی، نشرہ سندھو، عمائمہ سہیل، سعدیہ اقبال، سدرا امین، سیدہ عروب شاہ، تسمیہ وہاب اور طوبہ حسن شامل ہیں۔ٹورنامنٹ میں شریک 8 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے،گروپ اے میں پاکستان، بھارت، نیپال اور متحدہ عرب امارات جبکہ  گروپ بی بنگلا دیش، ملائشیا، تھائی لینڈ اور میزبان سری لنکا پر مشتمل ہے، فائنل 28 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 بھارت نے سری نگر میں یوم عاشور کے جلوس پرپھر پابندی لگا دی

Thu Jul 18 , 2024
سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)نریندر مودی کی زیرقیادت بھارتی حکومت نے سری نگر میں یوم عاشور کے جلوس پر پابندی عائد کر دی جبکہ انتظامیہ نے سرینگر میں محرم کے جلوس میں مظلوم فلسطینیوں کے حق میں اور جابر اسرائیل کے خلاف نعرے لگانے پردرجنوں کشمیری گرفتار کرلیے۔ انجمن شرعی شیعیان نے سرینگر میں  یوم عاشور کے جلوس پر پابندی […]