پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 سری لنکا میں پھنسے پاکستانی قیدیوں کو 7 روز میں وطن واپس لانے کا فیصلہ

اسلام آباد(پی پی آئی) سری لنکا میں پھنسے پاکستانی قیدیوں کو 7 روز میں پاکستان واپس لانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی سے سری لنکا کے ہائی کمشنر ایڈمرل (ر) رویندرا چندرا سری وجے گونارتنے کی ملاقات ہوئی۔پی پی آئی کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور  سری لنکا میں قید  پاکستانی شہریوں کی رہائی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سری لنکا میں  پاکستانی قیدیوں  کی وطن واپسی کے  لیے دونوں جانب سے   ضروری کارروائی جلد مکمل کرنے پر اتفاق  کیاگیا،سری لنکن ہائی کمشنر نے پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے لیے  ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے قیدیوں کی وطن واپسی کے لیے تعاون  پر سری لنکن ہائی کمشنر کاشکریہ ادا کیا۔