شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عوام کھڑے ہو جائیں تو حکومت گھٹنے ٹیک دے گی: مفتی تقی عثمانی

کراچی(پی پی آئی) معروف اسلامی اسکالر اور شیخ الحدیث مفتی محمد تقی عثمانی کا کہنا ہے عوام کھڑے ہو جائیں تو حکومت گھٹنے ٹیک دے گی۔کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مفتی محمد تقی عثمانی کا کہنا تھا  اللہ تعالیٰ نے ملک کو  وافر وسائل عطا فر مائے ہیں، کون سی قدرتی دولت ہے جو ہمارے پاس موجود نہیں؟ ہم آج تک جھیل سیف الملوک کے راستے کو پکا نہیں کر سکے، انگریز ریلوے کی جو لائن ڈال گئے تھے، اس کے بعد کوئی لائن نہیں ڈالی گئی۔ ہم آئی ایم ایف کے بغیر نہیں چل سکتے، ان حالات میں سیاسی نظام کے ذریعے اسلامی نظام مجھے مشکل لگتا ہے۔پی پی آئی کے مطابق ان کا کہنا تھا اصل بات یہ ہے کہ ہم سیاسی نظام میں غلام ہیں، آزاد نہیں، ایسی تحریک جو اس غلامی سے آزادی دلائے وہ سیاسی سطح پر کامیاب نہیں ہو رہی، معاشرے کے مختلف طبقات جمع ہوں اور غلامی سے نکلنے کا راستہ نکالیں۔