شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 مہنگی بجلی اورٹیکسز کی وجہ سے گجرات کی سو سے زائد فین انڈسٹریاں بند

گجرات(پی پی آئی)گجرات چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ انڈسٹری نے آئی پی پیز کوایسٹ انڈیا کمپنی سے بڑے ڈاکو قرار دیتے ہوئے کہہ دیا کہ مہنگی بجلی،ٹیکسز کی وجہ سے گجرات کی سو سے زائد فین انڈسٹریاں بند ہو چکیں ہیں۔صدر گجرات چیمبر چوہدری فراز احمدنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ فین کے بعد پاٹری انڈسٹری،فرنیچر انڈسٹری مکمل بند ہونے کو ہے 80فیصد فرنیچر،25فیصد پاٹری کے کارخانے پہلے ہی بند ہو چکے ہیں ہم ہڑتال نہیں مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق انھوں نے کہا کہ  پاکستان کی حکومتیں پاکستان کے اندر کاروبار کی سپورٹ ہی نہیں کر رہیں صنعتکار تاجر برادری نے اسی ظلم کے خلاف اب آواز اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے فلور ملزمالکان پہلے ہی ہڑتال پر ہیں اب فائز ملزمالکان نے بھی کل سے ہڑتال کرنیکا اعلان کردیاہے۔