شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 کراچی پبلک ٹرانسپورٹ میں مزید ایئرکنڈیشن بسیں شامل کرنے کی ہدایت

کراچی(پی پی آئی)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ کا اجلاس ہوا۔وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان کے مطابق اجلاس میں صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی، میئرکراچی مرتضیٰ وہاب، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکرٹری آغا واصف، سیکرٹری بلدیات خالد حیدر شاہ، سیکرٹری خزانہ فیاض جتوئی شریک ہوئے۔میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہگزشتہ دور میں سی این جی بسیں خریدی تھیں، کے ایم سی 28 بسیں دینے کے لئے تیار ہے۔پی پی آئی کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کے ایم سی کی سی این جی بسیں ٹھیک کرکے محکمہ ٹرانسپورٹ کے حوالے کی جائیں، 28 ایئر کنڈیشن بسوں کو محکمہ ٹرانسپورٹ شہر کے مختلف روٹ پر چلائیں، وزیراعلیٰ سندھ نے سی این جی بسوں کو ٹھیک کروا کر چلانے کا تفصیلی پروپوزل مانگ لیا۔مراد علی شاہ نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ شہر میں مزید ایئر کنڈیشن مسافر بسیں چلنی چاہئیں۔