خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 پاک فوج، ایف سی اور او جی ڈی سی ایل بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں

ٓاسلام آباد(پی پی آئی (پاک فوج ایف سی بلوچستان(شمالی)اور او جی ڈی سی ایل کے ساتھ مل کر بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن کوششیں کر رہی ہے۔صحت، تعلیم اور دیگر شعبوں میں متعدد ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔گزشتہ پانچ سالوں کے دوران تعلیم اور سکل ڈویلپمنٹ پر 659 ملین روپے، صحت پر 335 ملین اور قدرتی آفات کے دوران 228 ملین روپے خرچ کیے گئے۔بلوچستان کے 200 سے زائد طلبا و طالبات کو ملک کے بڑے تعلیمی اداروں میں اعلی تعلیم کے لیے 175 ملین مالیت کے وظائف فراہم کیے گئے۔ضلع ڈیرہ بگٹی میں میڈیکل کیمپوں، تین ہیلتھ کیئر یونٹس اور 22 ایمبولینسز کے ذریعے مقامی لوگوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔