کراچی(پی پی آئی)رواں کاروباری ہفتے کے مسلسل تیسرے دن بھی انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔کرنسی ڈیلرز کے مطابق بدھ کے روز کاروبار کے آغاز پر ہی انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں نو پیسے کا اضافہ ہوگیا، جس سے انٹر بینک میں امریکی ڈالر 278روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔پی پی آئی کے مطابق اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق منگل کو انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 278 روپے 41 پیسے پر بند ہوا۔
Next Post
پشاور پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ، اہل کار زخمی
Wed Jul 24 , 2024
پشاور(پی پی آئی) پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں اہل کار زخمی ہوگیا۔ایس پی ورسک کے مطابق ریگی کے علاقے میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، جس میں ایک پولیس اہل کار زخمی ہوگیا۔پی پی آئی کے مطابق بعد ازاں پولیس کی جوابی کارروائی میں […]
