اے بی ڈی ولیئرز ون ڈے میں تیزترین سات ہزار رنز بنانے والے بیٹسمین

 پرتھ:جنوبی افریقا کے ون ڈے کپتان اے بی ڈی ولیئرز تیز ترین 7ہزار رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے۔ پرتھ میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں اے بی ڈی ولیئرز نے کیرئر کے 7ہزار رنز مکمل کئے اور وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے تیزترین بیٹسمین بھی بن گئے، اسے قبل یہ ریکارڑ بھارت کے سابق کپتان سارو گنگولی کے پاس تھا جنھوں نے 174اننگز میں سات ہزار رنز بنائے تھے۔ اے بی ڈی ولیئرز نے 80رنز بنائے تاہم ان کی یہ اننگز ٹیم کے کام نہیں آسکی اور ٹیم میچ 32رنز سے ہار گئی۔ آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو 301رنز کا ہدف دیاتھا ۔آسٹریلیا ون ڈے کی پہلی اننگزمیں سب سے زیادہ3سورنزبنانے والی دوسری ٹیم ہے ، بھارت نے 82دفعہ جبکہ آسٹریلیا نے 78مرتبہ تین سو کا ہندسہ ترتیب دیاتاہم آسٹریلیا نے68مرتبہ کامیابی سمیٹی بھارت نے صرف 66مرتبہ جیت اپنے نام کی۔

Next Post

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ:ولنگٹن نے آکلینڈ کو چھے وکٹوں سے ہرادیا

Fri Nov 14 , 2014
 آکلینڈ:نیوزی لینڈ کے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں ولنگٹن نے آکلینڈ کو 6وکٹوں سے شکت دے دی۔آکلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوور میں کولن مونروکے جارحانہ 52رنز کے بدولت سات وکٹوں کے نقصان پر 175رنز بنائے۔ولنگٹن نے مطلوبہ ہدف ایک اوور قبل چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ ولنگٹن […]