میڈرڈ: اسپین میں جاری فارمولاون کے چوتھے اور آخری پریکٹس سیشن میں ولیمز کے فلپی ماسا نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ۔ دفاعی چیمپئن ریڈبل کی ٹیم پریکٹس سیشن میں قابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکی ۔جیریز سرکٹ پر منعقدہ چوتھے پریکٹس سیشن میں فلپی ماسا نے مقررہ فاصلہ ایک منٹ 28اعشاریہ دو سیکنڈز میں طے کیا ۔ ریڈ بل کو ٹیسٹنگ سیشن میں تیکنیکی خرانی کا سامنا کرنا پڑا ۔ فراری کے فرننڈ اولنسو دوسرے نمبر پر رہے ۔مرسڈیز ٹیم کے دو ڈرائیور برطانیہ کے لوئس ہملٹن اور جرمنی کے نیکوروز برگ نے 132لیپس مکمل کیے ۔ فارمولا ون کے نئے سیزن کا آغاز 16مارچ کو آسٹریلیا میں ہوگا۔
Next Post
ڈیو س کپ : سوئٹزرلینڈکو سربیا کے خلاف دوصفر کی برتری حاصل ہوگئی
Sat Feb 1 , 2014
نووی ساڈ: ڈیوس کپ ٹینس ورلڈ گروپ میں سوئٹزرلینڈ نے سربیا کے خلاف دو صفر کی برتری حاصل کرلی ۔ سربیا کے شہر نووی ساڈ میں کھیلے جانے والے ڈیوس کپ ورلڈ گروپ میں آسٹریلین اوپن کے چیمپئن سوئٹزرلینڈ کے اسٹینلاس واورینکا نے سربیا کے ڈوسان لیجووک کو چار سیٹ میں مقابلے کے بعد زیر کرلیا ۔سوئس کھلاڑی کی فتح […]
