بگٹی قبیلے میں فائرنگ سے ہلاکتوں  کے بعد 12ملزمان گرفتار

کراچی(پی پی آئی)کراچی میں بگٹی قبیلے کے دو گروپوں میں فائرنگ  سے ہلاکتوں کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ  ضیاء الحسن لنجارنے ایڈیشنل آئی جی سے واقعے کی تفصیلات طلب کر لی ہیں اور کہاہے کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، قانون کی رٹ کے قیام کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔پی پی آئی کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں ملوث دونوں گروپوں کا تعلق نواب اکبر بگٹی کے خاندان سے ہے دونوں گروپوں کے درمیان فائرنگ کے بعد پولیس نے 12 افراد کو  ڈیفنس کے مختلف علاقوں سے حراست میں لے لیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پنجاب میں دفعہ 144 کا نفاذ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

Fri Jul 26 , 2024
لاہور(پی پی آئی)پنجاب میں دفعہ 144 کا نفاذ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی جس میں پنجاب حکومت، ہوم سیکرٹری اور ڈپٹی کمشنرز کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت دفعہ 144 کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار […]