سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر میں شعبہ تعلیم سے قابض بھارتی انتظامیہ کی عدم توجہی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ضلع کولگام میں 16 ہائیر سیکنڈری ا سکول اور 21 دیگراسکول پرنسپل اور ہیڈ ماسٹر کے بغیر کام کر رہے ہیں۔ ضلع میں چیف ایجوکیشن آفیسر (سی ای او)، ڈپٹی سی ای او، تین زونل ایجوکیشن آفسر (زی ای اوز)، چار زونل ایجوکیشن پلاننگ آفسر(زیڈ ای پی اوز) اور 124 لیکچراروں کی آسامیاں بھی مہینوں سے خالی ہیں۔ اسکولوں میں انتظامی سربراہ نہ ہونے کی وجہ سے ان کا کام بری طرح متاثر ہے۔
Next Post
پاکستان کی برآمدات میں تقریباً 3 ارب ڈالر کا اضافہ،حجم 30 ارب 66 کروڑ ڈالر
Fri Jul 26 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان کی برآمدات میں تقریباً 3 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔گزشتہ مالی سال برآمدات کا حجم 30 ارب 66 کروڑ ڈالر رہا۔گزشتہ مالی سال برآمدات میں 10.65 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا،خوراک،ٹیکسٹائل، سیمنٹ اورکھیلوں کیسامان سمیت متعددمصنوعات کی برآمدات میں اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کیمطابق سالانہ ریکارڈ […]
