آئی جی کی زیرِ صدارت اجلاس ، سندھ میں دہشت گردی کے واقعات میں غیر معمولی کمی پر اطمینان

کراچی قائدآباد سواتی محلہ، حلیمہ مسجد کے قریب آوارہ گولی لگنے سے نوعمر لڑکی زخمی

ٹھٹھہ میں دوران محرم امن و امان یقینی بنانے کے لئے اجلاس منعقد ، علما بھی شریک

اوکاڑہ حویلی لکھا میں ٹریفک حادثہ ، 8 سالہ لڑکے کی زندگی لے گیا

اوکاڑہ میں میں معمولی بات پر گروپی تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،2 شدید زخمی

متحدہ نے پاکستان کا شیڈو بجٹ پیش کردیا ، اقتصادی جمود کو حل کرنے کا عزم

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عوام پاکستان پارٹی آج کے الیکٹرک کے دفاتر پر احتجاج کرے گی

کراچی(پی پی آئی)عوام پاکستان پارٹی  کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس کو فوری ہٹانا ہوگا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ کمال کی بات ہے لوڈشیڈنگ کے باوجود بجلی کے بل کم نہیں ہورہے، ہم کل کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر احتجاج کریں گے، کے الیکٹرک کے باہر علامتی طور پر کھڑے رہیں گے۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے اپنے اخراجات میں 24فیصد اضافہ کرلیا، حکومت کو ملازمین کی تنخواہیں میں بھی اضافہ کرنا چاہیے، نظام بدلنے تک کوئی بھی ملک میں تبدیلی نہیں لاسکتا، بہتری لانے کیلئے سوچ بدلنا ہو گئی، سوچ بدلے گی تو نظام بدلے گا۔