روبوٹکس بینکنگ کسٹمر کے تجربے کو تبدیل کرنے کے لیے تیار

انشورنس انڈسٹری کا بجٹ مذاکرات میں مالیاتی اصلاحات کے لیے زور

سندھ کابینہ نے ترقیاتی منصوبوں اور اہم عوامی امداد کے لیے 30 ارب روپے سے زائد کی منظوری دے دی

دارالحکومت میں وسیع سرچ آپریشنز کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد

پولیس چیف کی سنگین جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت

اعلیٰ سطحی فلسطینی مذاکرات کے دوران پاکستان کا غزہ پر گہرے دکھ کا اظہار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عروبہ کومل کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور

اسلام آباد(پی پی آئی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد  نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عروبہ کومل کی ضمانت بعد از گرفتاری  50 ہزار مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔عروبہ کومل کی جانب سے سردار مصروف ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوگئے،وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اسی مقدمے میں 2 خواتین کی پہلے ضمانت ہو چکی ہے، عروبہ کومل تو ایف آئی آر میں نامزد بھی نہیں ہیں۔۔خیال رہے کہ عروبہ کومل کو گزشتہ روز ڈیوٹی جج مرید عباس نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا تھا، رؤف حسن، عروبہ کومل اور دیگر کارکنان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔