اسلام آباد (پی پی آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ بجلی چوری کی روک تھام اور بجلی کی ترسیلی نظام میں بہتری توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے سلسلے میں حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہیں۔آج (اتوار) اسلام آباد میں بجلی کی تقسیم سے متعلق ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے بجلی کے وفاقی وزیر کو ہدایت کی کہ وہ بجلی تقسیم کرنے والی کمپنیوں کی کارکردگی کے بارے میں صوبائی حکومتوں سے رابطہ کریں تاکہ یکساں حکومتی پالیسی اختیار کی جاسکے۔وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں کو بھی ہدایت کی کہ بجلی کی چوری روکنے کیلئے بجلی تقسیم کرنے والی کمپنیوں کی ضروریات کے مطابق پولیس اہلکاروں اورتحصیل داروں کی تعداد میں اضافہ کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ تقسیم کار کمپنیوں کے بدعنوان عناصر سے بھی سختی سے نمٹا جائے گا۔وزیراعظم نے بلوچستان میں زرعی ٹیوب ویلوں کی شمسی توانائی پرمنتقلی سے متعلق تشکیل دی گئی راہبر کمیٹی کا اجلاس جلد بلانے کی بھی ہدایت کی۔
Next Post
حکومت پیٹرولیم کے شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے اقدامات کررہی ہے:ڈار
Sun Aug 18 , 2024
اسلام آباد (پی پی آئی)نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ محمد اسحق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت پیٹرولیم کے شعبے کے اہم مسائل حل کرتے ہوئے اس شعبے میں غیرملکی سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔وہ پیٹرولیم کمپنیوں کودرپیش مسائل پرغور اور صنعتی شعبے کے مسائل کے حل کیلئے قائم […]
