شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان کا نائب ہوں، بھاگنے کا سوچ بھی نہیں سکتا:شاہ محمود قریشی

لاہور(پی پی آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عمران خان کا نائب کپتان ہوں، بھاگنے کا سوچ بھی نہیں سکتا، یہ ڈرتے ہیں اگر میں باہر آ گیا تو لوگ اکھٹے ہوں گے، 8 فروری کو عوام نے تمام مشکلات کے باوجود صحیح فیصلے لیے تھے، پی ٹی آئی کے کارکنان جو پی ٹی آئی کے نظریے کے ساتھ کھڑا ہے جلسہ گاہ میں پہنچے۔تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں   صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جوڈیشل پیکج اور ججز کی تعداد بڑھانے سے متعلق بل پارلیمنٹ کو بل ڈوز کرنے کی کوشش ہے، کم از کم عوام کے سامنے بل کے دونوں پہلوؤں تو سامنے آتے، ہماری درخواست ہے عدلیہ کی آزادی کو کمزور نہ کریں، پاکستان کے وکلا کو اس پر غور کرنا چاہیئے، آج ہم دھوپ میں ہیں، کل آپ دھوپ میں ہو سکتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں چوہدری پرویز الٰہی اور میں اکٹھے تھے، ان کی طبیعت واقعی خراب تھی، ہمیں عدالتوں پر بڑا اعتماد ہے۔