ادیب، دانشور اور صحافی عافیہ کی رہائی کیلیے کردار ادا کریں:گلوبل عافیہ موومنٹ

پاکستانی خواتین کو باعزت روزگار اور تحفظ فراہم کیا جائے:پاسبان

بلدیاتی نظام میں ترامیم لا کر ے بلدیاتی نظام کو مفلوج کیا گیا: مئیر تحصیل ایبٹ آباد

نوشہرو فیروز میں گھریلو ناچاقی پر خاتون نے بچے سمیت دریا سندھ میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

عزاداروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں میئر مئیر میر پور خاص کے دورے

غیر ملکی کرنسی کی شرحوں میں معمولی کمی ، ڈالر انٹربینک ریٹ 278.42 روپے پر بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اساتذہ کی قلت، بلوچستان میں 3 ہزار 694 اسکول بند

کوئٹہ(پی پی آئی)بلوچستان کے محکمہ تعلیم نے صوبے بھر میں 3 ہزار 500 سے زائد اسکول اساتذہ کی قلت کے باعث غیر فعال ہونے کا انکشاف کیا ہے۔رکن بلوچستان اسمبلی کے سوال پر تحریری جواب میں محکمہ تعلیم نے بتایا کہ فروری میں نئی حکومت کے ا?نے کے بعد سے 542 اسکول بند ہو چکے ہیں، جس کے بعد تمام 35 اضلاع میں لڑکوں اور لڑکیوں کے غیر فعال اسکولوں کی تعداد 3 ہزار 694 ہو گئی ہے۔سب سے زیادہ پشین میں 254، خضدار 251، قلات 179، قلعہ سیف اللہ 179، بارکھان 174، ا?وران 161  اور کوئٹہ میں 152 اسکول غیر فعال ہیں۔وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے آبائی شہر ڈیرہ بگٹی میں 13 اسکول بند ہیں، دستاویزات کے مطابق صوبے میں اس وقت تقریباً 16 ہزار اساتذہ کی کمی ہے۔