ٹام لیتھم ڈیبیو ٹیسٹ میں صفر پر آﺅٹ ہونیوالے 35ویں کیوی کرکٹر بن گئے

ویلنگٹن: نوجوان وکٹ کیپر بلے باز ٹام لیتھم ڈیبیو ٹیسٹ میں صفر پر آﺅٹ ہونے والے 35ویں کیوی کرکٹر بن گئے ۔ٹام لیتھم اب تک 13ون ڈے اور7ٹی ٹوئنٹی میچوں میں ملک کی نمائندگی کرچکے ہیں لیکن اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز شاندار طریقے سے نہ کرسکے ۔ لیتھم کو بھارت کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں روز ٹیلر کی جگہ کیپ دی گئی تھی ۔

Next Post

پہلی آل پاکستان جمناسٹ چیمپئن شپ کا 22فروری سے کراچی میں آغاز

Sat Feb 15 , 2014
کراچی: سندھ جمناسٹک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام فرسٹ آل پاکستان جمناسٹک چیمپئن شپ 22فروری سے کراچی میں شروع ہوگی ۔ دو روزہ چیمپئن شپ پاکستان اسپورٹس بورڈ نیشنل کوچنگ سینٹر کراچی میں کھیلی جائے گی ۔سندھ جمناسٹک ایسوسی ایشن کے ایسوسی ایٹ سیکریٹری امداد حسین اور سیکریٹری سرفراز عابد آرگنائزنگ سیکریٹر ی ہیں ۔