اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

چینی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے ہرممکن امدادفراہم کرینگے،عبدالعلیم خان

اسلام آباد)پی پی آئی)سرمایہ کاری ونجکاری کے وزیر عبدالعلیم خان نے چین کی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے ہرممکن امداد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔وہ بیجنگ میں عالمی نمائش کی افتتاحی تقریب سے آن لائن خطاب کررہے تھے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ چینی کاروباری ادارے پاکستان میں دستیاب مواقعوں جیسے خصوصی اقتصادی زونز، ایکسپورٹ پراسیسنگ زونز اور گوادر فری پورٹ سے مستفید ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں زراعت، لائیوسٹاک، فوڈ پراسیسنگ اور کان کنی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔پاکستان سے ایک سو پچاس سے زائد کاروباری افراد بیجنگ میلے میں شرکت کررہے ہیں۔