پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

فضل الرحمان کے کردارپرکچھ کہہ نہیں سکتا، اگر وہ ساتھ کھڑے ہیں تو اچھی بات ہے:عمران خان

راولپنڈی(پی پی آئی)تحریک انصاف کے بانی عمران خان  نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے کردار پر کچھ کہہ نہیں سکتا، جمہوریت کو مضبوط دیکھنے والی تمام قوتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا۔ اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو میں صحافی نے سوال کیا کہ آئینی ترامیم کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان کا کردارکیسے دیکھتے ہیں؟ جس پر عمران خان نے کہا کہ مولانافضل الرحمان کے کردارپرکچھ کہہ نہیں سکتا، اگر مولانا فضل الرحمان بھی ساتھ کھڑے ہیں تو اچھی بات ہے، جمہوریت کو مضبوط دیکھنے والی تمام قوتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم اسلئے ہورہی ہے کیونکہ  انھوں نے چار امپائرز کو ساتھ ملاکر کھیلا اور پھر بھی ہار گئے،آئینی ترمیم تین ایمپائروں کو توسیع دینے کیلئے کرنی پڑ رہی ہے،ان ایمپائرز میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اور چیف الیکشن کمشنر شامل ہیں،توسیع اس لئے دینے کی کوشش ہو رہی ہے تاکہ فراڈ الیکشن کو تحفظ دے سکیں۔