سینیٹ تو مکمل ہی نہیں، سینیٹ سے ترامیم کیسے منظور ہو سکتی ہیں؟:علی محمد خان

اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف  اور رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا ہے کہ سینیٹ تو مکمل ہی نہیں، سینیٹ سے ترامیم کیسے منظور ہو سکتی ہیں؟راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آئینی ترامیم سے صرف سپریم کورٹ کا نام رہ جائیگا، یہ غیرآئینی ترامیم کر رہے ہیں، سینیٹ تو مکمل ہی نہیں، سینیٹ سے ترامیم کیسی منظور ہو سکتی ہیں، قومی اسمبلی میں بھی ہمیں مخصوص نشستیں نہیں ملیں، قومی اسمبلی بھی نامکمل ہے۔  پی پی آئی کے مطابق علی محمد خان نے کہا کہ پہلے ہمیں ہمارا مینڈیٹ دیا جائے، عمران خان کو رہا کیا جائے۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ یہ ہم کس نظام کی جانب چل رہے ہیں، پہلے ہمارے لیڈر کو باہر لایا جائے، مزید کہنا تھا کہ کسی کے ذہن میں فتور آیا تو پھر کارکن اسے نہیں چھوڑیگا، چور چوری بھی کرتا ہے اور سینہ زوری بھی۔ہمیں مسلم لیگ (ن) سے پہلے ہی کوئی توقع نہیں تھی، پیپلزپارٹی کے کردار پر بھی بڑا سوالیہ نشان ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

نا مور کلاسیکل سنگر استاد امانت علی خان کی برسی منائی گئی

Wed Sep 18 , 2024
کراچی(پی پی آئی) انشاجی اٹھو، اب کوچ کرو جیسی لافانی غزل کے گائیک نا مور کلاسیکل و سنگر اور پٹیالہ گھرانے کے استاد امانت علی خان کی برسی منائی گئی۔ شام چوراسی ہوشیار پور پنجاب کے پٹیالہ گھرانہ سے تعلق رکھنے والیاستاد امانت علی خان تقسیم برصغیر کے بعد پاکستان […]