روبوٹکس بینکنگ کسٹمر کے تجربے کو تبدیل کرنے کے لیے تیار

انشورنس انڈسٹری کا بجٹ مذاکرات میں مالیاتی اصلاحات کے لیے زور

سندھ کابینہ نے ترقیاتی منصوبوں اور اہم عوامی امداد کے لیے 30 ارب روپے سے زائد کی منظوری دے دی

دارالحکومت میں وسیع سرچ آپریشنز کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد

پولیس چیف کی سنگین جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت

اعلیٰ سطحی فلسطینی مذاکرات کے دوران پاکستان کا غزہ پر گہرے دکھ کا اظہار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات

اسلام آباد(پی پی آئی)وزیراعظم شہباز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات ہوئی، وزیر اعظم شہباز شریف نے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لیے برطانوی قیادت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا  ہے۔ پی پی آئی کے مطابق  اسلام آباد ملاقات میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ  پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دیرینہ اور تاریخی تعلقات ہیں،مختلف شعبوں میں تعاون کے ذریعے تعلقات کو مزید وسعت دی جا سکتی ہے، ملاقات میں وزیراعظم نے ملک کو درپیش معاشی چیلنجز سے نمٹنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ برطانیہ میں مقیم لاکھوں پاکستانی دونوں ممالک کے تعلقات کے پل کی حیثیت رکھتے ہیں،وزیراعظم نے کنگ چارلس کے لیے جبکہ جین میریٹ نے برطانوی حکومت کی جانب سے پاکستان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔