کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پنشن میں سالانہ اضافہ کوشرح مہنگائی سے منسلک کر نے کا خیر مقدم،فیصلہ کو خوش آئند قرار

کراچی(پی پی آئی)ای او بی آئی پنشنرز فورم نے وفاقی حکومت کی جانب سے سول اور ملٹری پنشن میں سالانہ اضافہ کو مہنگائی کی شرح سے منسلک کر نے کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے اس فیصلہ کو خوش آئند قرار دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ نجی شعبہ کے پنشنرز کو بھی اس سسٹم میں شامل کرتے ہوئے ای او بی آئی کی موجودہ پنشن کو بھی بڑھایا جائے جو اس وقت محض 10ہزار روپے ہے۔ای او بی آئی پنشنرز فورم  کے چئیر مین الطاف احمد خان،سیکریٹری اشرف انصاری اور خازن ملک رمضان نے کہا کہ وفاقی حکومت نے پنشن اصلاحات کی پالیسی کے تحت ایک اہم فیصلہ کیا ہے اور پنشن میں سالانہ اضافہ کو مہنگائی کی شرح سے منسلک کردیا ہے۔ یہ فیصلہ پے اینڈ پنشن کمیشن کی سفارش پرکیا گیا ہے۔ فنانس ڈویژن کے نوٹیفیکیشن کے مطابق پنشن میں سالانہ اضافہ اب گزشتہ دو برسوں کے افراط زر کی 80فیصد اوسط کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ اس مقصد کیلئے اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ سالانہ کنزیومر پرائس انڈکس (CPI)کو بنیاد یا ریفرنس بنایا جائے گا نیزیہ حکم فوری طور پر نافذ العمل تصور کیا جائے گا۔  پی پی آئی کے مطابق ای او بی آئی پنشنرز فورم کے کنوینر الطاف خان، سیکریٹری اشرف انصاری، خازن ملک رمضان نے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف،وزیرخزانہ  اورنگ زیب، وفاقی وزیرہیومن ریسورسز چوہدری سالک حسین اور ای او بی آئی کے چیئرمین خاقان مرتضیٰ کی توجہ دلائی ہے کہ روز بروز بڑھتی گرانی میں موجودہ ای او بی آئی پنشن 10ہزار روپے ماہانہ میں گزر بسر نا ممکن ہے اس لئے اس میں اضافہ کیا جائے اورسول و ملٹری پنشن میں سالانہ اضافہ کی طرح ای او بی آئی کی موجودہ پنشن کو مہنگائی کی شرح سے منسلک کردیاجائے کیوں کہ ملک میں گرانی،ادویہ کی یومیہ بنیاد واضافی قیمتوں اور مہنگے علاج معالجے نے ضعیف العمر سفید پوش پنشنرز اور عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے ای او بی آئی پنشنرز فورم نے یاد دلایا کہ برسوں سے معطل فیڈرل گورنمنٹ کی میچنگ گرانٹ بھی بحال کرائی جائے اور مسائل کی نشاندہی کرنے والی ای او بی آئی پنشنرز فورم کو مشاورت میں شریک کیا جائے۔