شمالی اور جنوبی وزیرستان میں آپریشن، 12 خوارج ہلاک،پاک فوج کے 6 بہادر جوان بھی شہید

شمالی / جنوبی وزیرستان(پی پی آئی) شمالی اور جنوبی وزیرستان میں کے اضلاع میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے 12 خوارج کو ہلاک کردیا جبکہ دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 6 بہادر جوان بھی شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں، جہاں جھڑپوں کے دوران 12 خوارج دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق 19 ستمبر کو 7 دہشت گردوں کے گروپ نے سرحد پر دراندازی کی کوشش کی، سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع اسپن وام میں دراندازوں کو گھیرا جبکہ دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کے 6 بہادر سپوت بھی بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔ پی پی آئی کے مطابق  ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیزمواد برآمد ہوا ہے۔جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں خوارج کے گروپ نے فورسز کی چوکی پر حملہ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

فلم پروڈیوسرز کے انتخابات میں شاءئنگ لالی وڈ گروپ کامیاب

Fri Sep 20 , 2024
لاہور(پی پی آئی)پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹیو باڈی کے انتخابات میں شہزاد رفیق کے شاءئنگ لالی وڈ گروپ نے کامیابی حاصل کر لی۔ستیش آنند امجد رشید ایک ایک نیز ہمایوں سعید صرف دو ووٹ حاصل کرسکے۔ پی پی آئی کے مطابق انتخابات میں شائننگ لالی وڈ گروپ پینل […]