کوئٹہ(پی پی آئی)گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے آئین کے ا?رٹیکل 109 ائے کے تحت بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس منگل 24 ستمبر کو سہ پہر 3 بجے طلب کیاہے۔ پی پی آئی کے مطابق اجلاس کے دوران تمام محکموں کے افسران و اہلکاران، پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں اور تمام وزیٹرز کا اسمبلی میں داخلہ بذریعہ کارڈ ہو گا جبکہ تمام سرکاری و غیر سرکاری مسلح سیکورٹی گارڈز کا اسمبلی اجلاس کے دوران اسمبلی سیکرٹریٹ میں داخلہ ممنوع ہو گا۔
Next Post
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت بلند ترین سطح پر،ساڑھے 3 ہزار روپے کا اضافہ
Sat Sep 21 , 2024
کراچی(پی پی آئی)پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 3 ہزار 500 اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ملک میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 35 ڈالر […]
