ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ہم آئین کی بالادستی پریقین رکھتے ہیں، بلاول

اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم آئین کی بالادستی اور لوگوں کو انصاف کی فراہمی پر یقین رکھتے ہیں۔انہوں نے کراچی میں سندھ ہائی کورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جماعت نے جمہوریت کے استحکام کے لئے قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے ہمیشہ جمہوریت کے لئے آواز اٹھائی اور شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو اسلامی وفاقی جمہوری آئین دیا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک میں وکلاء کے حقوق کے لئے آواز اٹھائی ہے۔