ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کے پی ٹی کے بورڈ آف ٹرسٹیز کی تشکیل نو کی منظوری

 کراچی (پی پی آئی)کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے سابق صدر عبداللہ ذکی کو کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے بورڈ آف ٹرسٹیزمیں ممبر مقرر کیا گیا ہے۔وزارت بحری امور کے نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) ایکٹ 1886 کے سیکشن 7 کے ساتھ سیکشن 5 کے مطابق کے پی ٹی کے بورڈ آف ٹرسٹیز کی تشکیل نو کی منظوری دی ہے جس کے تحت  عبداللہ ذکی کے پی ٹی کے بورڈ آف ٹرسٹیز میں دو سال کے لیے کراچی چیمبر کی نمائندگی کریں گے۔صدر کے سی سی آئی افتخار احمد شیخ نے کے پی ٹی کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے بطور ممبر عبداللہ ذکی کی تقرری پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ عبداللہ ذکی یقینی طور پر بندرگاہوں اور جہاز رانی سے متعلق  تاجر برادری کو درپیش تمام مسائل سے نمٹنے کے لیے اپنے وسیع تجربے اور مسائل کے بارے میں مکمل آگاہی کی وجہ سے کے پی ٹی کے بورڈ میں متحرک کردار ادا کریں گے۔                عبداللہ ذکی کراچی چیمبر کے سابق صدر ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی میں جمہوریہ ملاوی کے اعزازی قونصل جنرل کے طور پر بھی اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔انہوں نے ایف پی سی سی آئی کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر، چیئرمین پاکستان سوپ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن پاکستان، یارن مرچنٹس ایسوسی ایشن، کے سی سی آئی کی کسٹمز اینڈ ویلیوایشن سب کمیٹی اینڈ امپورٹ،اینٹی اسمگلنگ، کورنٹائن اور سرٹیفیکیشن سب کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر بھی اپنی خدمات پیش کیں۔مزید برآں عبداللہ ذکی ایک تجربہ کار تاجر اور صنعتکار ہونے کے ناطے وزارت تجارت کی مشاورتی کمیٹی، وزارت خزانہ کی مشاورتی کمیٹی،      بورڈ آف ایڈمنسٹریٹر آف ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ (ای ڈی ایف)، سندھ بورڈ آف انویسٹمنٹ، سندھ پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (ایس پی پی آر اے)، کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن (کے ڈبلیو ایس سی)، کومیکس کی ایگزیکٹیو کمیٹی، کراچی سینٹر آف ڈسپیوٹ ریزولوشن (کے سی ڈی آر)، بورڈ آف ڈائریکٹر گوجرانوالہ ٹولز، ڈائز اینڈ مولڈز سینٹر(جی ٹی ڈی ایم سی) اور ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن اینڈ اسکل ڈویلپمنٹ کمپنی (ٹیوسڈیک) کے رکن کے طور پر بھی اپنا حصہ ڈال چکے ہیں اور بجٹ تجاویز کے ذریعے حکومت کو مشورے دینے کے علاوہ پاکستان اور دیگر ممالک کے درمیان آزادانہ تجارتی معاہدوں کی مشاورتی کمیٹی میں بھی اپنا کردار ادا کر تے رہے ہیں۔