کل جماعتی حریت کانفرنس کی اقوام متحدہ سے تنازعہ کشمیر حل کرانے کے لئے مداخلت کی اپیل

سرینگر )پی پی آئی) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے فوری اقدامات کرے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کے بحران کا حوالہ دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ نیویارک میں جاری اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس میں اس مسئلے پر فوری توجہ دی جائے۔انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کی اخلاقی اور قانونی ذمہ داری ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کو اپنی منظورشدہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرائے۔ انہوں نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں آبادی کاتناسب تبدیل کرنے اور کشمیریوں کی شناخت مٹانے کی بھارت کی کوششوں کی مذمت کی۔ترجمان نے خبردار کیا کہ عالمی ادارے کی جانب سے مزید بے عملی مودی حکومت کی بربریت کو مزید ہوا دے گی اورمقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری قتل و غارت میں اضافے کا باعث بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن کا انحصار مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر ہے۔انہوں نے دنیا پر زور دیا کہ وہ مودی اور بھارتی فوجیوں کو مقبوضہ جموں وکشمیرمیں انسانیت کے خلاف جرائم پر جوابدہ بنائے۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیاکہ وہ کشمیریوں کو بھارتی جارحیت سے بچائے۔دریں اثناء غیر ملکی سفارت کاروں کے مجوزہ دورے کے خلاف مقبوضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں پوسٹر چسپاں کئے گئے ہیں۔ پوسٹروں میں کہا گیا ہے کہ مودی حکومت دنیا کو گمراہ کرنے کے لئے اس دورے کا اہتمام کر رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 اقوام متحدہ کو جموں وکشمیر سمیت تنازعات کے حل کیلئے زیادہ بااختیار ہونا چاہیے، خواجہ آصف

Tue Sep 24 , 2024
نیویارک)پی پی آئی)پاکستان نے اقوام متحدہ کوجموں و کشمیر سمیت تمام دیرینہ تنازعات کے حل کیلئے زیادہ بااختیار ہونے کی ضرورت پرزوردیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی سمٹ آف دی فیوچر سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عالمی ادارے کو جموں وکشمیر […]