ا اسلام آباد (پی پی آئی) اسلام آباد کچہری کے سامنے فائرنگ کے نتیجے 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ جی 11 سروس روڈ پر دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی ہوگیا۔پی پی آئی کے مطابق ترجمان نے بتایا کہ واقعے کے فوری بعد پولیس نے میت کو ہسپتال منتقل کردیا، انسپکٹر جنرل اسلام آباد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فائرنگ کرنے والے ملزم کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔بعد ازاں ذرائع نے بتایا کہ واقعے میں زخمی شخص بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگیا، مرنے والوں میں سید تفسیر حیدر اور نذیر نامی شہری شامل ہیں، ملزمان کو 713/24 کیس میں عدالت میں پیش کیا گیا تھا، عدالت سے بری ہونے پر مخالف پارٹی کی جانب سے فائرنگ کی گئی، ملزمان پر اس سے قبل 3 سے 4 مقدمات درج ہیں۔
Next Post
ٹویوٹا گاڑیوں کا اسمبلنگ پلانٹ عارضی طور پر بند
Thu Sep 26 , 2024
کراچی (پی پی آئی)انڈس موٹر کمپنی نے ٹویوٹا گاڑیوں کے اسمبلنگ پلانٹ کو عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق انڈس کمپنی نے تویوٹا گاڑیوں کے اسمبلنگ پلانٹ کو عارضی وقت کیلئے بند کر دیا ہے،پلانٹ 26 سے 30 ستمبر کے دوران بند رہے گا،جس […]
