کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بالائی سندھ کے کچے میں اغوا کاروں اور سہولت کاروں کے خلاف آپریشن مزید تیز

کشمور(پی پی آئی) پولیس نے تھانہ کشمور اور گیہلپور کی حدود میں بڑے پیمانے پر آپریشن کا آغاز کر دیا ہے،۔ ایس ایس پی کشمور بشیر احمد بروہی کے مطابق، آپریشن میں تمام ایس ایچ اوز، سی آئی اے، مددگار فائیٹرز اور ریپڈ رسپانس ٹیموں سمیت بکتربند گاڑیاں بھی حصہ لے رہی ہیں۔پی پی آئی کے مطابق پولیس نے آپریشن کے دوران چار مشکوک افراد کو حراست میں لے کر مختلف تھانوں میں منتقل کر دیا ہے تاکہ ان سے چار سالہ مغوی بچے محمد علی پٹھان کی بازیابی  کی مزید تفتیش کی جا سکے۔ علاوہ ازیں، سرچ آپریشن کے دوران بغیر نمبر پلیٹ اور لاوارث موٹر سائیکلوں کو بھی تحویل میں لے کر ویریفیکیشن کے لیے تھانے بھیجا گیا ہے۔ایس ایس پی کشمور کا کہنا ہے کہ اغوا کاروں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف آپریشن مزید تیز کر دیا گیا ہے اور ڈاکووں کے گھروں اور ٹھکانوں کی گھر گھر تلاشی لی جا رہی ہے۔ کئی ٹھکانوں اور مورچوں کو آگ لگا کر مسمار بھی کر دیا گیا ہے۔