ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ٹی آئی کا راولپنڈی میں آج بھرپور احتجاج کرنے کا فیصلہ

 اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان تحریکِ انصاف نے راولپنڈی میں جلسے کو احتجاج میں تبدیل کردیا ہے اور اس ضمن میں ہنگامی بنیادوں پر تیاریاں بھی جاری ہیں۔ تازہ اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی نے راولپنڈی میں 28 ستمبر کو بھرپور احتجاج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔پی پی آئی کے مطابق خیبرپختونخوا کی قیادت نے احتجاج کو موثر بنانے کے لیے کارکنوں اور عہدیداروں کو کل 10 بجے نکلنے کی ہدایت کردی۔ علاوہ ازیں اسلام آباد پولیس کے دستے سپریم کورٹ کے باہر ڈیوٹی پر تعینات کردیے گئے ہیں۔علاوہ ازیں سربراہ انصاف لائرز فورم شاداب جعفری نے سپریم کورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وکلاتحریک کا آغاز کرنے جا رہے ہیں، اس تناظر میں شمالی پنجاب کے تمام عہدیداران کو ٹاسک سونپ دیے گئے۔ذرائع کے مطابق شمالی پنجاب کے دس اضلاع کے تمام ایم این اے اور ایم پی ایز کو سو سو کارکنان ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی، پی ٹی آئی کی اعلی قیادت اور مقامی رہنماؤں نے مختلف امور کے لیے کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔