ایتھنز (پی پی آئی) یونانی پولیس کی تحویل میں پاکستانی نوجوان کی ہلاکت پر بھرپور احتجاج کیا گیا جس میں انسانی حقوق کی مقامی تنظیموں نے بھی حصہ لیا۔ جاں بحق پاکستانی کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے ہیں۔یونان میں آزاد کشمیر کلیاں برنالہ سے تعلق رکھنے والا 38 سالہ محمد کامران عاشق پولیس تحویل میں جاں بحق ہوا۔ محمد کامران کو پولیس نے شکایت پر گرفتار کیا مگر عدالت نے اسے بری کر دیا تھا۔ جس کے بعد دیگر تین علاقوں کی پولیس نے بھی اسے گرفتار کیا مگر بدنامِ زمانہ پولیس اسٹیشن آئی پدلیموناس تھانے میں محمد کامران عاشق جان مردہ پایا گیا۔پی پی آئی کے مطابق محمد کامران یونان میں گزشتہ کئی برس سے قانونی طور پر رہائش پذیر تھا اور اسے دوران حراست اپنے وکیل اور رشتہ داروں سے بھی ملنے نہ دیا گیا۔یونانی پولیس نے ابھی تک ہلاکت کی وجہ ظاہر نہیں کی جبکہ لاش پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں۔انسانی حقوق کی تنظیموں نے یونانی محتسب سے محمد کامران عاشق کی ہلاکت کیلئے تفتیش کی درخواست کرتے ہوئے یہ مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ تھانہ انچارج کو فوری معطل کیا جائے اور اس واقعہ کے ذمہ داران کو قرار واقع سزا دی جائے۔
Next Post
لاہور ہائیکورٹ کا سڑکوں پر کوڑا کرکٹ پھینکنے والوں کو جرمانے کرنے کا حکم
Fri Sep 27 , 2024
لاہور(پی پی آئی)لاہور ہائیکورٹ نے سڑکوں پر کوڑا کرکٹ پھینکنے والوں کو بھاری جرمانے کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شاہد کریم نے ا سموگ کے تدارک سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت کی، پی پی آئی کے مطابق دوران سماعت جوڈیشل واٹر کمیشن نے بتایا کہ ٹولنٹن […]
