لاہور ہائیکورٹ کا سڑکوں پر کوڑا کرکٹ پھینکنے والوں کو جرمانے کرنے کا حکم

 لاہور(پی پی آئی)لاہور ہائیکورٹ نے سڑکوں پر کوڑا کرکٹ پھینکنے والوں کو بھاری جرمانے کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شاہد کریم نے ا سموگ کے تدارک سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت کی، پی پی آئی کے مطابق دوران سماعت جوڈیشل واٹر کمیشن نے بتایا کہ ٹولنٹن مارکیٹ میں مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت ہو رہا ہے یہ کسی ایکشن کے بعد ہی باز آئیں گے۔اس پر ایل ڈی اے کے وکیل نے کہا کہ گزشتہ روز ہم نے ٹولنٹن مارکیٹ میں آپریشن کیا، ہماری کوشش ہے ٹولنٹن مارکیٹ کی ایسوسی ایشن ہمارے ساتھ آن بورڈ آ جائے، مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کرنا قانوناً جرم ہے۔جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ میں نے دیکھا ہے کہ کچھ ریسٹورنٹس والے اپنا پانی بیچتے ہیں، جب تک وہ پانی پاکستانی معیار پر پورا نہ اترے اس کی اجازت نہیں دی جا سکتی، اس پر متعلقہ ادارے کو سوچنا ہو گا، ستمبر ختم ہونے کو ہے آپ ٹمپریچر دیکھ سکتے ہیں، یہ کلائمیٹ چینج ہے۔عدالت نے کہا کہ اگر سڑکوں پر لین کی پابندی ہو گی تو آدھی آلودگی ختم ہو جائے گی، عدالت نے سٹرکوں پر کوڑا کرکٹ پھینکنے والوں کو بھاری جرمانے اور لین کی خلاف ورزی پر چالان کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

لیفٹیننٹ جنرل محمد علی سیکرٹری دفاع تعینات،نوٹیفکیشن جاری

Fri Sep 27 , 2024
 اسلام آباد (پی پی آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کو سیکرٹری دفاع تعینات کردیا۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کی بطور سیکرٹری دفاع تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد علی اپنی ریٹائرمنٹ پر یکم اکتوبر کو عہدہ سنبھالیں گے، لیفٹیننٹ جنرل محمد […]