خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں مسلسل آٹھویں روز بھی جھڑپیں جاری، مزید 5 افراد ہلاک

پارہ چنار (پی پی آئی)خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے مختلف علاقوں میں حریف قبائل کے درمیان مسلسل آٹھ روز سے جاری جھڑپوں کے دوران فائرنگ کے تازہ واقعات میں مزید 5 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔ہسپتال کے ایک عہدیدار کے مطابق فائرنگ کا سلسلہ آٹھویں بھی جاری رہا۔پولیس اور ہسپتال ذرائع نے بتایاکہ ان جھڑپوں کا آغاز اس وقت ہوا جب اپر کرم کے بوشہرہ قبائل نے احمد زئی قبائل کی زمینوں پر بنکرز بنانا شروع کر دیے تھے۔کرم ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال (ڈی ایچ کیو) کے ڈاکٹر قیصر عباس بنگش نے  میڈیا کو ان تازہ جھڑپوں میں ہونے والی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔سابق وفاقی وزیر ساجد طوری نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مسلح جھڑپوں سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں پرامید ہے صورتحال جلد بہتر ہوجائے گی۔پی پی آئی کے مطابق   مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے پارلیمانی رہنما انجینئر حمید حسین نے امن و امان کے قیام میں ناکامی پر پاراچنار پریس کلب کے سامنے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف احتجاج کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

عالمی ریکارڈ یافتہ پاکستانی امپائر علیم ڈار کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

Fri Sep 27 , 2024
کراچی (پی پی آئی)عالمی ریکارڈ یافتہ پاکستانی امپائر علیم ڈار نے  اعلان کیا ہے کہ وہ25-2024 کے ڈومیسٹک سیزن کے اختتام پر ریٹائر ہوجائیں گے۔علیم ڈار جنہیں دنیا کے سب سے زیادہ قابل احترام اور قابل تعریف کرکٹ امپائرز میں سے ایک سمجھا جاتا ہے،علیم ڈار کا شاندار اور باوقار […]